© Getty Images

© Getty Images

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز تیرہ اکتوبر سے دبئی میں ہوگا، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی اسکواڈ کا نتخاب کیا۔ چیمپئینز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ میں شامل اظہر علی انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اظہر گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہے، اظہر علی کی جگہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے

اکیتس سالہ نوجوان اوپنر امام الحق کو ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم پر ترجیح دی گئی ہے، جنھوں نے پاکستان کپ میں دو سنچریاں اسکور کی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں سمیع کا ریکارڈ بھی امام سے بہتر ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں سمیع اسلم آٹھ سنچریاں بناچکے ہیں۔ اڑتالیس کی اوسط اور ستاسی کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ چیف سلیکٹر نے اپنے بھتیجے کو ایک سنچری اور چوہتر کا اسٹرائیک ریٹ ہونے کےباوجود سمیع پر ترجیح دی، یہی نہیں ڈومیسٹک میں امام نے اب تک صرف ایک چھکا مارا ہے جبکہ یہی کام سمیع ستائیس بار کرچکے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم میں ایک تبدیلی کی، اظہر علی کی جگہ امام الحق کو شامل کیا گیا

اظہر علی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ ہیں، اظہر علی نے گھٹنے میں انجکشن لگا کر پہلا ٹیسٹ کھیلا، دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھی اظہر سو فیصد فٹ نہیں۔ امام الحق کی سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت دیتے ہوے کہا کہ امام کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیاہے

سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سری لنکا سے پہلا ون ڈے تیرہ اکتوبر کو دبئی ، دوسرا اور تیسرا ابو ظہبی میں سولہ اور اٹھارہ کو کھیلاجائےگا۔ سیریز کے آخری دو میچز بیس اور تئیس کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز چھبیس اور ستائیس سے ابو ظہبی میں ہوگا، آخری ٹی ٹوئنٹی لاہور میں ہوگا، جس کا انعقاد سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔

قومی اسکواڈ میں سرفراز احمد، فخر زمان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک ، بابر اعظم، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر۔ رومان رئیس، جنید خان، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں۔