© PSL

© PSL

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کو پی ایس ایل سیزن کی ڈرافٹنگ کے لئے 501 ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔ ڈرافٹنگ تقریب اتوار کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگی۔ ہر ٹیم ڈرافٹ سے 11،11 کھلاڑیوں کا انتخاب کرےگی، تمام فرنچائرز پہلے ہی 9،9 پلیئرز کو برقرار رکھ چکی ہیں۔

انگلینڈ میں 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ اور ساتھی کرکٹر محمد آصف کو بھی نیلا می کیلئے پیش کیا گیاہے۔

پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے ہر ٹیم ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرےگی، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری سے دو دو کھلاڑی کا چناؤ ہوگا، سپلیمنٹری کیٹگری سے ہر فرنچائز کو 4،4 کھلاڑی منتخب کرنا ہوں گے۔

© PCB

© PCB

گذشتہ سیزن میں آخری نمبرپر رہنے والی لاہور قلندرز کی ہرکیٹگری میں پہلی پک ہوگی۔ صرف گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز کو سب سے پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا موقع ملے گا۔

پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ ہر کیٹگری میں دوسرے نمبر میں کھلاڑی منتخب کرےگی، کراچی کنگز کی باری پلاٹینم اور ڈائمنڈ کٹیگری میں تیسری ہے جبکہ گولڈ میں پہلی اور سلور کیٹگری میں کراچی کنگز پانچویں نمبر پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی

سرفرازاحمد کی کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کو ہر کیٹگری میں چوتھے نمبر پر کھلاڑیوں کومنتخب کرنے کا موقع ملے گا

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو پلاٹینم ، ڈائمنڈ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹگری میں پانچویں نمبر پر کھلاڑیوں کے چناؤ کا موقع ملے گا، سلور اور گولڈ کیٹگری میں پشاور زلمی کی باری تیسرے نمبر پر آئے گی

نئی ٹیم ملتان سلطانز کوسب سے آخر یعنی چھٹے نمبر پر کھلاڑیوں کے انتخاب کا موقع ملے گا

© PCB

© PCB

پی سی بی نے جاری کردہ 501 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کیٹگریز میں رکھا ہے، پلاٹینم میں 21، ڈائمنڈ میں 22، گولڈ میں 79، سلور میں 298 اور ایمرجنگ میں 93 کھلاڑی شامل ہیں

پلاٹینم میں آسٹریلیا کے کرس لن، مچل جانسن، جان ہیزٹنگ اور شین واٹسن، ویسٹ انڈیز کےکرس گیل، ایون لوئس،جیسن ہولڈر،ڈی جے براوؤ،ڈوئن اسمتھ اور کالوس براتھ ویٹ، انگلینڈ کے اوئن مورگن، ایلکس ہیلز، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، جے پی ڈومنی، کولن انگرام،سری لنکا کے تھسارا پریرا اور اینجلو میتھوز،نیوزی لینڈ کےجیمی نیشم،مچل مک مکلینگن، افغانستان کے راشد خان جبکہ پاکستان کے احمد شہزاد کوبھی اس کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹگری کے قابل ذکر کھلاڑیوں میںٹم بریسنن، رچرڈ لیوی،ای این بیل، جیمز ونس، لوک رانکی، وائن پارنل، لینڈل سیمنز،کولن منرو،جیسن رائے، اسٹیون فن،لیوک رائٹ،مارلن سیموئلز، تمیم اقبال، ڈیوڈ ولی، محمد نبی اور ڈیرن موجود ہیں۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے اظہرعلی کو گولڈ کیٹگری میں جگہ ملی ہے، سلمان بٹ کو بھی اسی کیٹگری میں جگہ دی گئی ہے

پانچ سالہ پابندی کے بعد کرکٹ میں کم بیک کرنے والے محمد آصف کو سلور کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔

ڈرافٹنگ مکمل ہونے کے بعدہر فرنچائز کے پاس 20،20 کھلاڑی موجود ہوں گے سوائے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو ایمرجنگ کیٹگری سے کھلاڑیوں کا انتخاب اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد کریں گی۔ ایک ٹیم کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کے لئے ایک اعشاریہ دو ملین ڈالرز ہوں گے، جو تقریبا12 کروڑ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔