© Getty Images

© Getty Images

راجکوٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت سے بدلہ لے لیا۔۔ نہ صرف سیریز برابر کردی بلکہ آئی سی سی رینکنگ میں پھر سے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔۔۔

نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں پر ایک سو چھیانوے رنزبنائے۔۔ مارٹن گپتل اور کولن منرو نے پہلی وکٹ کیلئے ایک سو پانچ رنز کی شراکت قائم کی۔۔گپتل نے اکتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
منرو نے بھارتی بولرز کی خوب دھرگت بنائی۔ منرو نے سات چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ایک سو نو رنزبنائے۔۔
جواب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا۔۔ شرمااور دھون ٹیم کو مشکل میں ڈال گئے۔۔ کوہلی کی نصف سنچری اور دھونی کی اننچاس رنز کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔۔میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو چھپن رنزبناسکی۔۔ کوہلی پینسٹھ رنزبناکر نمایاں رہے۔۔ٹرینٹ بولٹ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔۔
سیریز ڈرا کرنے کے بعد نیوزی لینڈنے آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کو پھر دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ آخری میچ رینکنگ کا فیصلہ کرے گا۔ بھارت نے سیریز جیتی تو پاکستان پھر ٹاپ پر آجائے گا۔۔ کیویز کوپہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے سیریز جیتنا لازمی ہے۔۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن اب آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی میں حکمرانی کس کی ہوگی۔۔ فیصلہ آخری میچ کے بعد ہوگا۔۔