© Getty Images

© Getty Images

پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے برس پی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل کراچی میں منعقد کرنے پر غور پر کر رہا ہے۔
چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لاہور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کا فائنل میچ کراچی میں کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ہمیں پی امید ہیں کہ فروری تک نیشنل اسٹڈیم کراچی کا تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گا۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
سیٹھی کے مطابق نئی پیش رفت کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دو پلے آف میچز لاہور میں ہونگے اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل روان برس مارچ میں پی ایس ایل سیزن ٹو کا فائنل قذافی اسٹڈیم لاہور میں کامیابی سے منقعد ہو چکا ہے جس نے ورلڈ الیون اور سری لنکائی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کی راہ ہموار کی۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی سی بی کی بھرپور کوشش ہے کہ اگلا فائنل کراچی میں ہو تاکہ میں اہل کراچی کے ساتھ اپنا وعدہ پورا کر سکوں۔
نجم سیٹھی جو قذافی اسٹڈیم میں قومی اسکول چمئن شپ کے کراچی اور لاہور کے فائنل کے موقع پر گفتگو کررہے تھے کہا کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی اور دل جیت کر واپس گئی ہے۔ سیٹھی کے بقول پاکستان اور سری لنکا کے وزرائے کھیل کی اسلام آباد میں ملاقات میں دونوں ملکوں نے کھیل کے تعلقات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لئے پاکستان اور سری لنکا کی آئندہ باہمی سیریز کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا۔
اگلے برس پاکستان ہونیوالے ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کے سوال پر نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن اگر بھارت نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کیا تواسے اپنے میچ فورفیٹ کرنا پڑیں گے۔ سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان اگلے تین سے چار روز میں کر دیا جائے گا۔